شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج

July 17, 2018

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ این اے 60 اور این اے 62 کی یونین کونسل 40 میں آتشبازی پر تھانہ سٹی میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ میں شیخ رشید سمیت 8 افراد نامزد کیے گئے ہیں، مقدمے میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق اور15 نامعلوم افراد شامل ہیں۔

مقدمہ پولیس افسرمحمد یعقوب کی مدعیت میں زیردفعات 285 اور286 درج کیا گیا۔

شیخ رشید کے خلاف ایف آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے تلواڑاں بازار میںآتشبازی کی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے آتشبازی کرنے پر پابندی عائد ہے۔