عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےانتخابی مہم میں ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے نیا اندازاپنالیاہے۔
شیخ رشید ووٹر کو لبھانے کےلیے نان بائی بن گئے، تندور پر روٹی لگائی، کاغذ میں لپیٹ کرخریدار کو تھمائی، دیکھنے والوں کا بھی رش لگ گيا، شيخ رشید کے ساتھ تندور والے کی بھی مشہوری ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید راولپنڈی کے سیٹلائٹ ٹاون میں انتخابی مہم کے دوران ایک تندورپرپہنچ گئے اور ووٹرکی خواہش پر تندورمیں روٹیاں لگائیںاور نکالیںجبکہ شیخ رشید نے اپنے لیے تندور میں روٹی بھی خود لگائی۔
اس سے قبل ووٹر نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرا ووٹ حاصل کرنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں، اس کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ آپ روٹی لینے آئیں ہیں آج میں آپ کے لیے خود روٹی لگاؤں گا۔