زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

July 18, 2018

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا ون ڈے بلاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کمپلیکس میںکھیلا جارہا ہے ۔قومی ٹیم کوسیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے زمبابوے کی ٹیم میں 3 تبدیلیا ں کی گئی ہیں،جبکہ قومی ٹیم میں حسن علی اور محمد عامرکی جگہ یاسر شاہ اور جنید خان کو موقع دیا گیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں شامل حارث سہیل بیٹی کی طبیعت کی خرابی کے باعث واپس پاکستان آرہے ہیں تاہم ان کی جگہ اب تک کسی متبادل کو نہیں بلایا گیا۔