’پی پی اور ن لیگ میں پس پردہ نیا مک مکا چل رہا ہے‘

July 18, 2018

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پس پردہ نیا مک مکاچل رہا ہے، سندھ پی ٹی آئی کےلئے تیار ہے، زرداری کےخلاف ماحول بن گیا ہے ۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی ایک طرف میدان میں مقابلہ کررہی ہیںاور درپردہ مذکرات جاری ہیں۔پنجاب میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیاسی میدان میں کوئی اور جماعت نہیں،تیسری جماعت خانہ پری ہے،پنجاب کے عوام پی پی کو رائٹ آف کرچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا بلاول میثاق جمہوریت قومی اتفاق رائے سے ہو تو اچھی بات ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ نیا میثاق جمہوریت درپردہ نیا مک مکا ہے جو پی ٹی آئی کو قبول نہیں ،ہم ایسے کسی بھی میثاق کا حصہ نہیں بننا چاہتے جس سے کرپٹ عناصر کو تحفظ ملے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کوئی ایسامیثاق جمہوریت جس میں کہاجائےکہ نیب کےدانت نکال دو،ناخن اکھاڑدو،ہمیں قبول نہیں ۔