اکیسویں صدی کاطویل ترین چاندگرہن 27 جولائی کو ہوگا

July 19, 2018

ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی کا طویل ترین چاندگرہن 27 جولائی کو ہوگا جس کا دورانیہ 6 گھنٹے 14 منٹ ہوگا۔

ماہر فلکیات کے مطابق مکمل چاند گرہن کا دورانیہ 1 گھنٹا 42 منٹ اور 57 سیکنڈز ہوگا، 21 جولائی کی رات کو مریخ بھی زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا، 2003 میں بھی مریخ زمین کے قریب ترین فاصلے پر آیا تھا تاہم اس مرتبہ مریخ 2003 کے مقابلے میں زیادہ قریب آئےگا۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاندگرہن 27 جولائی رات 10 بجکر14 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ چاندگرہن 28 جولائی صبح 4 بجکر 28 منٹ پر ختم ہوگا۔