شہدائے کشمیر کا مشن جاری رہے گا، رہنما اے جے کے ن لیگ

July 19, 2018

والسال (پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان ،راجہ اسرار علی خان ، راجہ بلال علی، راجہ تیمور علی، راجہ مروت علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ شہدائے کشمیر کے عظیم مشن کو آزادی تک ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا انہوں نے ڈوگرہ راج کے خلاف جہاد کرنے والے شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام رکوائے، کشمیر پاکستان ہمیں دہشت گردی اور شہادتوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی خالق جماعت ہے کشمیر شہدائے کشمیر نے جو آزادی کی شمع جلائی ہے اس کو ہر قیمت پر زندہ رکھیں گے آخر میں تمام شہدائے کشمیر کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔