اللہ سے دوستی کی بنیاد صدق پر رکھی گئی ہے، علامہ صادق قریشی

July 19, 2018

لندن(پ ر) ولایت کی ابتداء صدق و سچائی سے ہوتی ہے ولایت کا عروج علم نافع ہے صدق و علم ولایت کا کمال ہے۔ ماہانہ گیارہویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے گلوبل ایمبیسیڈر علامہ محمد صادق قریشی نے کہا کہ اللہ کی دوستی کی بنیاد صدق پر رکھی گئی ہے۔ صدق و اخلاص کے بغیر اللہ کی دوستی کا کوئی تصور نہیں جب کہ علم نافع کے بغیر ولایت کی کوئی ترقی نہیں۔ انہوں نے کہا قرآن مجید نے ہمیں تقویٰ کے بعد صادقین سے وابستہ رہنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒؒ نے کہا کہ میری ولایت کا امر صدق پر ہے جب کہ آپؒ نے فرمایا میں نے علم پڑھا یہاں تک ولایت کے آخر درجے قطبیت کو پالیا۔ محفل میں قاری مطلوب حسین، چشتی آفتاب قادری نے تلاوت نعت اور قصیدہ غوثیہ پیش کیا۔