سندھ کی تقسیم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،خورشید شاہ

July 19, 2018

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، ایم کیو ایم تمام مسائل کی جڑ ہے، اب پھر انہوں نے مہاجر اور صوبے کی تقسیم کو اپنے منشور میں شامل کیا ہے، سندھ میں رہنے والے سندھی ہیں، مخالفین اقتدار کے لالچ میں آکر سندھ توڑنے والی جماعت سے بھی مل گئے ہیں، یہ سندھ کے خیر خواہ نہیں، پیپلز پارٹی کسی بھی قیمت پر صوبے کی تقسیم نہیں ہونے دیگی۔ وہ ضلع کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔ سید خورشید احمد شاہ اور سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے، اس لئے عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔