سندھ کے مسائل صرف پیپلز پارٹی حل کرسکتی ہے، نجمی عالم

July 20, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 110سے نامزد امیدوار نجمی عالم نے کہا ہے کہ سندھ کے مسائل صرف پیپلز پارٹی حل کرسکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ایس 110سے آزاد امیدوار امان اللہ نے نجمی عالم کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا، نجمی عالم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جمعہ کو کراچی پہنچ رہے ہیں ان کی آمد کے بعد دوسری جماعتوں کے مزید امیدوار بھی پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے۔