نکول کڈمین

July 20, 2018

دنیا بھر میں مشہورو معروف اداکارہ اورفیشن ماڈل نکول کڈمین نے گزشتہ دنوں اپنی51 ویں سالگرہ منائی۔نکول 20 جون 1967ء کو امریکا میں پیدا ہوئیں، وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ 2006ء میں نکول کو آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہری اعزاز کمپینیئن آف دی آرڈر آف آسٹریلیا دیا گیا۔ نکول فلمی نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں ۔ نکول کڈمین نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1989ء میں سنسنی خیز فلم ’Dead Calm‘ کے ذریعے کیا۔ ڈیز آف تھنڈر، ٹوڈائی فار اور Moulin Rouge میں نکول کی کارکردگی کو ناقدین نے بھرپور انداز میں سراہا جبکہ ’دی آورز‘ میں اداکاری پرنکول کو کئی معروف فلمی اعزازات سے نوازا گیا ،جس میں بہترین اداکارہ کے لیے اکیڈمی ایوارڈ، بافٹا ایوارڈ اور گولڈن گلوب ایوارڈ شامل ہیں۔نکول نے ہولی وڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کے ساتھ شادی کی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی جس کےبعد انھوںنے معروف موسیقار کیتھ اربن سے شادی کی۔

نکول کی خوبصورتی اور فٹنس کا راز

رواں سال دسمبر میںریلیز کی جانے والی فلم ’’ ایکوا مین ‘‘میںنکول کڈ مین’’ کوئن اٹلانّا‘‘ کا کردار نبھا رہی ہیںاور اپنے سے 20 سال چھوٹی امبر ہرڈ سے کسی طور کم دکھائی نہیں دے رہیں۔ نکول کڈ مین عمر کی نصف سینچری گزار چکی ہیں لیکن آج بھی وہ کئی ادکارائوں سے زیادہ جوان اورخوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔ نکول کڈ مین کا کہنا ہے کہ وہ اسمارٹ رہنے کیلئے دیگر فنکاروں کی طرح کسی مخصوص خوراک کا سہارا نہیں لیتیں بلکہ جو کھانا سامنے آجائے یا جو اچھا لگے کھالیتی ہیں، تاہم کھاتے ہوئے اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی زیادتی کیے بنا احتیاط کے ساتھ کھاتی ہیں۔ وہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے خوراک کے سخت شیڈول پربھی عمل نہیں کرتیں، ان کی اسمارٹنس کا راز صرف متوازن غذا ہے، البتہ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کرتی ہیں کیونکہ صحت مند اور فٹ رہنے کیلئے ورزش کو چھوڑا نہیں جا سکتا ۔نکول کڈ مین کہتی ہیںکہ تمام خواتین کو ورزش کیلئے کچھ وقت ضرور نکالنا چاہئے ۔

نکول کڈمین سے ایک بیوٹی رائٹر نے دوران فون کال کچھ راز اگلوالئے جو ہم خواتین قارئین کے لیے پیش کررہے ہیں۔

نکول کا کہنا تھا کہ، ’’ بہت دفعہ ایسا ہوتا ہےکہ رنکل ریپیئرکریم آپ کی جلد کو متاثر کرنے لگتی ہےلیکن میںایک مشہور برانڈکی رنکل ریپیئرکریم استعمال کرتی ہوں،جوجِلد کوبھرپور اور ستواں بناتی ہے۔ اکثر دوران پرواز بھی میںاسے استعمال کرتی ہوںاور رات میںبھی لگاتی ہوں۔‘‘ نکول مشورہ دیتی ہیں کہ آپ بھی اچھی سی رنکل ریپیئرکریم استعمال کریں، فرق خود ہی محسوس کریں گی۔

انھوںنے مزید کہا کہ ، ’’میری اسکن فیئر ہے تو اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ یہ حساس ہے۔ مجھے اس کا خیال اس لیے بھی رکھنا ہے کہ میں ہر وقت سفر میں رہتی ہوں، دوڑتی بھاگتی ہوں، مجھے اپنی جلد کی دیکھ بھال کازیادہ موقع نہیں ملتا ۔ جہاں تک بڑھتی عمر کا تعلق ہے ،تو میںاس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ جب آپ 40 کی ہوںتو 30 کی نظرآئیں اور جب 50 کی ہوں تو 40 کی ۔ یہی سب سے اہم بات ہے۔ مرد حضرات بھی یہی کرتے ہیں، لیکن ہمیںان سے کچھ زیادہ کرنا پڑتاہے۔ جب ہم ماں بننے کے مرحلے سے گزرتی ہیںتو سب کچھ درہم برہم ہو جاتاہےاور ہمیںپھر سے اپنی عمر کے مطابق دکھائی دینے کیلئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ میرے خیال میںتو عمر صرف ایک عدد ہے ، سب سے ضروری بات یہ ہے کہ آپ کتنے سال کی دکھائیدیتی ہیں۔ میںBig Little Lies میں سلسٹے کا رول کررہی تھی، جس میں مجھے ایک کردار لمبے بھورے بالوں کے ساتھ نبھانا تھا، تو اگلے دن میںTop of the Lakeمیںکا م کررہی تھی، پھر مجھے Lionمیںمختلف عمر کا روپ دھارنا تھا۔ یہ سب اچھا لگتا ہے ، لیکن اس کے لئے ہمیںکئی بار میک اپ اور گیٹ اپ تبدیل کرنا پڑتاہے۔ ‘‘

نکول کڈمین نے مزید بتایا کہ، ’’جب میںٹین ایجر تھی تو میں نے کبھی نہیںسوچا تھا کہ مجھے اپنے سراپے پر اتنی توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔ میرا خیا ل ہے کہ بس اپنی صحت پر توجہ رکھیں ، اپنے بارے میں اچھا محسوس کریں، اپنی عزت نفس اور اعتماد کو ترجیح دیں ، باقی سب چیزیں خود بخود ٹھیک ہو جائیں گی اوریہی چیزیںمیری شخصیت کی بھی غمازی کرتی ہیں۔ بحیثیت ایک ماں، میںاپنے بچوںکی دیکھ بھال کررہی ہوں ،جو میر ی زندگی کا لازمی حصہ ہے اور مجھے یہ پسند ہے۔‘‘

نکول کہتی ہیںکہ وہ اپنے چہرے پرزنک کریم لگاتے ہوئے بڑی ہوئیہیں۔وہصبح دس بجے ناشتہ کرتی ہیں اور شام 6 بجے کھانا کھاتی ہیں،اس طرح وہ آٹھ گھنٹے خالی پیٹ رہتی ہیں۔ یہی ان کی فٹنس اور صحت کا اہم راز ہے۔