کراچی کے کسی پارک کا معائنہ نہیں کیا جاسکا

July 20, 2018

عسکری پارک میں جھولا گرنےکےواقعہ کے بعدسندھ حکومت نے جھولوں کے معائنے کے لیے پارک 3 روز کے لیے بند کیے تھے لیکن اس کے باوجود کراچی کے کسی پارک میں جھولوں کا معائنہ نہیں کیا جاسکا ہے۔

کمشنرکراچی صالح فاروقی کے مطابق چڑیاگھر، الہ دین اور سفاری پارک میں جھولےکے ایم سی جبکہ سندباد پارک کے جھولے کے ڈی اےکے زیر انتظام ہیں۔

صالح فاروقی کا کہنا ہے کہ جھولوں سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کل تک اپنی رپورٹ تیار کر لے گی۔