اکیسویں صدی کاطویل ترین چاندگرہن 27جولائی کو ہوگا

July 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ماہرفلکیات نے کہاہے کہ 21 ویں صدی کا طویل ترین چاندگرہن 27جولائی کو ہوگا جس کا دورانیہ 6 گھنٹے 14 منٹ ہوگا۔

ماہر فلکیات کے مطابق مکمل چاند گرہن کا دورانیہ 1 گھنٹہ 42 منٹ اور 57 سیکنڈز ہوگا، 21 جولائی کی رات کو مریخ بھی زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا.

ماہر فلکیات کے مطابق پاکستان میں چاندگرہن 27 جولائی رات 10 بجکر14 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ چاندگرہن 28 جولائی صبح 4 بجکر 28 منٹ پر ختم ہوگا۔