ارشد خان، چائے والا مایوس کیوں؟

July 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والاارشد خان ’چائے والا‘ آج کل مایوس ہے۔

سوشل میڈیا رات بھر میں لوگوں کو شہرت دلا سکتاہے،زیادہ پرانی بات نہیں ہے جب سوشل میڈیا نے نیلی آنکھوں والے ارشد خان نامی چائے بیچنے والے شخص کو راتوں راتوں اسٹار بنا دیا تھا۔

انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر سے بے شمار لائکس ملے اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن گئے۔ کوئی ان کی آنکھوں کی تعریف کرتا تو کوئی ان کی شخصیت پر مرا جاتا۔

کچھ روز قبل انہوں نے اپنی ایک وڈیو اپنے مدحوں کے لئے شیئر کی ہےجس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی تعلیم کی کمی کا احساس ہے اور اس پر بہت افسوس بھی ہے۔


انہوں نے مداحوں کو پیغام دیا کہ جس شعبے میں بھی آپ جانا چاہتے ہیں ،سب سے پہلے اپنی پڑھائی مکمل کریں کیونکہ آج مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ میں نے اپنی پڑھائی مکمل نہیں کی۔

20 سالہ ارشد خان کا تعلق ایک پٹھان فیملی سے ہے اور ان کے 17 مزید بہن بھائی ہیں۔ ارشد خان نہ کبھی اسکول گئے اور نہ ہی ان کا کوئیتعلیمی پس منظرہے۔ وہ محض 14 سال کی عمر سے ہی اسلام آباد میں کام کررہے تھے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ ان کی دیہاڑی 500 روپے ہے جس حساب سے وہ ماہانہ 15000 روپے کماتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکار یا ماڈل بننے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اور مستقبل میں چائے بیچنے کو ہی ترجیح دیں گےتاہم بعد میں ان کا ذہن بدل گیا اور انہوں نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔