پاکستان زمبابوے کا آخری ون ڈے آج ہوگا

July 22, 2018

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا آخری میچ آج بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آخری میچ آج کوئنز اسپورٹس کلب میں پاکستانی وقت کے مطابق دن سوا 12 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو پہلے ہی سیریز میں4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور آج کا میچ جیت کر وہ سیریز میں کلین سوئپ کر سکتی ہے۔