انتخابات2018ء کے انتظامات کا آخری مرحلہ

July 22, 2018

الیکشن 2018ء کے انتظامات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، 25 جولائی کو وہی امیدوار جیتیں گے جنہیں عوام زیادہ ووٹ دیں گے۔

انتخابات2018ء کےرنگ جوبن پر ہیں،چاک وچوبند ریٹرننگ آفیسرز متحرک ہو گئے، پاک فوج کے جوان سارے عمل میں سول اورجوڈیشل انتظامیہ کی بھرپور مدد کرنےمیں مصروف ہیں۔

سبز رنگ کے تھیلوں میں قومی اسمبلی جبکہ سفید رنگ کے تھیلوں میں صوبائی اسمبلی کے حلقوں کا پولنگ سامان ڈال دیا گیاہے۔

ریٹرننگ آفیسرز بیلٹ پیپرز ،بیلٹ باکسز، مختلف مہریں اور پولنگ کادوسراسامان 24 جولائی کو پولنگ عملے کے حوالے کردیں گے۔

پاک فوج کی نگرانی میں یہ سامان پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جائے گا،الیکشن کمیشن حکام تمام انتظامات سے مطمئن نظر آتے ہیں۔

25 جولائی کوصبح 8بجےشروع ہونےوالا پولنگ کاعمل بغیرکسی وقفےکے شام 6بجے تک جاری رہے گا،۔