جاپانی قونصل جنرل کا انتخابی عمل کا معائنہ

July 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی میں جاپانی قونصل جنرل اور دیگر جاپانی مبصرین نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انتخابی عمل کا معائنہ کیا ہے، سفارتی مبصرین اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ جمعرات کی شام جاری کریں گے۔

کراچی میں جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا اور قونصل خانہ کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز کے دورے کئے۔

قونصل جنرل جاپان کراچی جنوبی کے علاقے دہلی کالونی میں قومی اسمبلی کے حلقہ دو 247 اور پی ایس 111 کے امینا گرلز اسکول پولنگ اسٹیشن گئے۔

پولنگ کا معائنہ کیا ووٹرز اور عملے سے سوالات کئےجس کے بعد توشی کازو ایسومورا راشد منہاس روڈ پر گلشن اقبال بلاک 10 کے ایک پولنگ اسٹیشن گئے۔ جہاں ووٹرز اور عملے سے سوالات کئے۔

جاپانی قونصل جنرل کراچی وسطی کے علاقے عزیز آباد میں نائن زیرو کے قریب کے ایک پولنگ اسٹیشن بھی گئے اور انتخابی عمل کا معائنہ کیا۔

اسی طرح کراچی قونصل خانہ کے سیکورٹی کے عملے نے بھی کراچی میں پولنگ کی مانیٹرنگ کی۔

راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر شہریوں میں بھی جاپانی مبصرین کی جانب سے پولنگ دیکھی اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا گیا۔