تصدیق شدہ نتیجہ نہ دیا تو احتجاج کرینگے، فیصل سبزواری

July 25, 2018

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبز واری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمیںتصدیق شدہ نتیجہ دینے سے انکار کررہا ہے ،اگر عملے نے نتیجہ نہ دیا توہم تمام پولنگ اسٹیشن کے باہر احتجاج کریں گے ۔

یہ بات فیصل سبزواری نے کراچی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اور کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے تصدیق شدہ نتیجہ نہیں دے سکتے جبکہ حلقہ بندیوں میں پری پول دھاندلی کی گئی ہے۔

انہوںنے مزید بتایا کہ آج انتخابی عمل کے دوران گلزار ہجری میٹروول این اے 249 صلاح الدین اسکول پولنگ اسٹیشن 89 سے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نکال دیاگیا تھا۔