سرمایہ کاری……

July 26, 2018

’’میں نے مکان بیچ کر سارا پیسہ الیکشن پر لگا دیا ہے۔‘‘
ڈوڈو نے بتایا۔
مجھے بہت افسوس ہوا۔
وہ قومی اسمبلی کا امید وار تھا۔
میرے خیال میں اس کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔
آخر وہی ہوا۔
اس کی ہارکا اعلان سن کر میں اس کے گھر پہنچا۔
وہ مطمئن دکھائی دیا۔
’’تمھارا سارا پیسہ ڈوب گیا۔‘‘
میں نے افسوس کا اظہار کیا۔
ڈوڈو نے قہقہہ لگایا،
’’الیکشن سے پہلے سٹے باز سرگرم تھے۔
ہر امید وار پر شرطیں لگ رہی تھیں۔
میں نے سارا پیسہ اپنے خلاف لگا دیا۔
الیکشن ہار گیا، شرط جیت گیا۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)