چیونگم چھیننے پر دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

July 29, 2018

گوجرانوالہ میں چیونگم چھیننے پر دوست نے دوست کی جان لے لی، چھڑانے کی کوشش پر دوسرا دوست زخمی ہوگیا پولیس نے ملزم چاند سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ صدر کے علاقہ کوہلو والا میں معمولی تلخ کلامی پر دو دوستوں میں جھگڑا ہوگیا جھگڑے کے دوران چاند نامی نوجوان نے تیز دھار آلے سے اپنے دوست ثقلین کو قتل کر دیا جبکہ چھڑانے کی کوشش میں سہیل نامی دوسرا دوست زخمی ہوگیا ۔

زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم چاند سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق چاروں افراد آپس میں دوست ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم نے مقتول سے چینوگم چھینی تو اس نے گالی دیدی جس پر تلخ کلامی کیبعد جھگڑا شروع ہو گیا واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں