ڈمبولاون ڈے، جنوبی افریقہ نے سری لنکاکو 5 وکٹ سے ہرا دیا

July 29, 2018

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان 5ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میںپروٹیز نے لنکن ٹیم کو 5 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔جیت کے ساتھ مہمان پروٹیز ٹیم کو 5 میچوںکی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ، تبریز شمسی مین آف دی میچ رہے۔

ڈمبولا میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میںمیزبان سری لنکاکی جانب سے دیے گئے 194رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے 31اوورز میں5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ، ٹیم کی جانب سے جین پال ڈومنی53، کپتان فاف ڈوپلیسی اور کوئنٹن ڈی کوک 47،47رنز کے ساتھ نمایاںرہےجبکہ لنکن بولرز کی جانب سے اکیلا دننجایا نے 3 وکٹیںلیں۔

اس سے قبل سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بلکل ان کے حق میںنہیں گیا اور صرف 36کے اسکور پر ان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تاہم لنکن بیٹسمین کوشل پریرا نے81 اور تھیسارا پریرا49 رنز اسکور کرکے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر ڈوبنے سے بچایا اور چھٹی وکٹ پر اہم 92رنز کی جوڑ کر اسکور 128 تک پہنچایا۔

128رنز پر تھیسارا پریرا 49رنز بنا کر کوشل پریرا کا ساتھ چھوڑ گئے اور اس کےبعد کوئی لنکن بیٹسمین پروٹیز کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کرسکا ، کوشل پریر 81رنز کے ساتھ اننگز اور میچ کے ٹاپ اسکورر رہےجبکہ پوری ٹیم 34.3اوورز میں 193رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم پروٹیزبولرز کی جانب سےکاگیسو ربادا اور تبریز شمسی نے 4،4 شکار کیے ۔

یاد رہے دونوںٹیموںکے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ یکم اگست کو ڈمبولا میں ہی کھیلا جائے گا۔