انٹرنیٹ سیٹلائٹ منصوبے کا آغاز

July 31, 2018

سوشل میڈیا کی مشہور ومعروف ویب سائٹ فیس بک نے غریب اور پسماندہ ممالک میں انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اگلے سال ’’انٹر نیٹ سیلائٹ ‘‘ زمین کے گرد مدار میں بھیجنے کا اعلا ن کیا ہے ۔اس سیٹلائٹ کا نام ’’ایتھنا‘‘ ہے ۔اس کو زمین کے نچلے مدار میں بھیجا جائے گا۔ا س کے لیے فیس بک نے ’پوائنٹ ویو ٹیک ‘‘ نامی کمپنی بھی بنائی ہے ۔اس سیٹلا ئٹ کو براڈ بینڈ اسٹر کچر کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جار ہا ہے ۔فیس بک نے یہ خیال پہلی بار 2016 ء میں پیش کیا تھا ۔اس سے قبل فیس بک نے انٹر نیٹ شعاع بھیجنے والے ڈرون کا تصور بھی پیش کیا تھا ۔یہ انٹر نیٹ سیٹلائٹ بہت چھوٹے ہوں گے اورزمین کے نچلے مدار میں گردش کریں گی ۔اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔فیس بک کے علاوہ اور بھی کمپنیاں انٹر نیٹ سیٹلا ئٹ پر کام کررہی ہیں ۔