ن لیگ کا آخری بجٹ غیر حقیقت پسندانہ قرار

August 02, 2018

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ن لیگی حکومت کے پیش کردہ آخری بجٹ کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دے دیا ہے۔

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اخترکی جانب سے جاری کیے گئے بیان میںکہا گیا کہ بجٹ میں پیش کردہ اعدادوشمار تشویش ناک ہیں جبکہ مالیاتی خسارہ اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ اہداف سے آگے نکل گئے ہیں۔

نگراںوزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے کام جاری ہے،آنے والی حکومت کو آگاہ کر دیا جائے گاجبکہ سی پیک کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں تاہم آئی ایم ایف پروگرام کو بیل آئوٹ کہنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر ادائیگیوں کے لیے کوئی دباؤ نہیں جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئےتاہم نئی حکومت کے لیے این ایف سی ایوارڈکے لیے سفارشات مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔