چھ ماہ کے دوران 81لاکھ سیاحوں نے دبئی کی سیر کی

August 02, 2018

ترجمہ : اس سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران81 لاکھ غیرملکی سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا ۔دبئی کے محکمہ سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے اعداد شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام تک دبئی کو اس سیکٹر سے 29 اعشاریہ 6 ارب ڈالر (109 ارب امارتی دینار ) کی آمدنی ہوئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اگر گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران کا تقابل کیا جائے تو بھارت، سعودی عرب اور برطانیہ نے سیاحت کے حوالے سے پہلی تین پوزیشن حاصل کی تھی۔

جہاں تک بھارت کا تعلق ہے اس مرتبہ بھی کافی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں نے وہاں کا رخ کیا ، یہ تعداد چھ ماہ کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ تھی جو سال بہ سال کے لحاظ سے تین فیصد زیادہ تھی۔

چین نے اس سال کے پہلے چھ ماہ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، اس طرح وہاں بھی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا اور نوفیصد اضافے کے ساتھ یہ تعداد چارلاکھ 53ہزار رہی۔

البتہ اس چارٹ میں روس سرفہرست رہا جہاں 74فیصد اضافہ ہوا اور 2017کے دوران چارلاکھ پانچ ہزار سیاحوں نے روس کا رخ کیا۔

دبئی کے محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید الماری کا اسحوالے سے کہنا ہے کہ اس برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران ہم نے اپنی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے بڑھایا ہے اور 81لاکھ سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنا بڑی کامیابی ہے۔

please wait while file is uploading on server

انھوں نے کہا کہ مستقبل میں ویزا قوانین میں تبدیلی سے موسم گرما میں عرب امارات آنے والے سیاحوں مزید فائدہ پہنچے گا۔ اس سلسلے میں 18برس یا اس سے کم عمر کے بچوں کو ویزا فیس میں چھوٹ شامل ہے، اس اقدام سے توقع کی جارہی ہے کہ سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس سال جون کے ریکارڈ کے مطابق دبئی کے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ ایک لاکھ گیارہ ہزار تین سو سترہ رہی جو کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں سات فیصد زیادہ تھی۔