منڈیوں میں کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے مہم

August 05, 2018

عید الاضحی کے قریب آتے ہی ملک بھر میں مویشی منڈیا ں بھی قائم ہونے لگی ہیںجس کے پیش نظر محکمہ لائیو اسٹاک نےمویشی منڈیوں میں ممکنہ کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے اسپرے مہم شروع کردی ہے ۔

کانگو وائرس کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک نے مویشی منڈیوں میں بینرز بھی آویزاں کر دیئے ہیں جبکہ آگاہی کے لئےپمفلٹس بھی تقسیم کیے جار ہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ سال کانگو وائرس کے 4 کیسز سامنے آئے تھے جس سے ایک فرد جاں بحق ہوگیا تھا جس کے پیش نظر محکمہ لائیو اسٹاک رواں سال ممکنہ کانگو وائرس سے بچنے کے لئے مو یشی منڈیوں میں جانوروں پر اسپرے کر رہی ہے۔