فلم ’لوراتری‘ کا ٹریلر ریلیز

August 07, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

دبنگ اداکار سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’’لوراتری‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوش شرما نئی بولی وڈ فلم ’لوراتری‘سے اپنی فلمی کرئیر کا آغاز کر رہے ہیں جس کے آفیشل ٹریلرکا اعلان سلمان خان نے سوشل میڈیا جاری کردیا ہے۔

فلم سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بن رہی ہے لہٰذا سلمان اس فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں اوراس کی تشہیر کافی عرصے سےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کررہے تھے۔

ابھیراج منا والا کی ہدایت کاری اور سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں ایوش شرما کے مد مقابل نئی اداکارہ ورینہ حسین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔

فلم کی کہانی ایک پیار کرنے کے والے گجراتی جوڑے کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔

فلم میں آیوش ایک گجراتی لڑکے کا کردار نبھارہے ہیں جو گجراتیوں کے تہوار نوراتری کے دوران فلم کی ہیروئن وارینا حسین سے ملتا ہے اور دونوں کے درمیان محبت ہوجاتی ہے۔

فلم کہ دیگر کاسٹ میں رام کپور، رونت رائے، ارباز خان، سہیل خان شامل ہیں۔

فلم کی کہانی نارائن بھٹ نے تحریر کی ہے اور اسے ابھی راج مینا والا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

واضح رہے یہ فلم رواں سال 5اکتوبر ہی ریلیز کی جائے گی۔