پرو کے دارلحکومت میں سینکڑوں خواتین کا مظاہرہ

August 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


پرو کے دارلحکومت لیما میں سینکڑوں خواتین نے معاشرے کے بد صورت رویوں کے خلاف خواتین کے حق آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئیں۔

مظاہرے میںشریک خواتین نے ہاتھوںمیں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے لیے انصاف کی اپیل سے متعلق نعرے بھی درج تھے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اقدام قتل اور تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے تحفظ کے لیے باقاعدہ نظام مرتب کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق 2016 میں ہر 10 میں سے 7 خواتین کو ذہنی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔