امریکا میں ہوا ٹھنڈا ٹھار اور مزیدار مقابلہ

August 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا میں سالانہ ورلڈ آئس کریم ایٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیاجس میں برطانوی پیٹو نے 6منٹ میں ساڑھے 15گلاس آئس کریم کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

امریکی شہر انڈیانا پولس میں ورلڈ آئس کریم ایٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے آئے افراد نے شرکت کی۔

مقابلے میں شریک افراد کو تیز رفتاری کے ساتھ مقررہ وقت میں سب سے زیادہ آئس کریم کے گلاس کھانے تھے۔ سخت مقابلے کے بعدبرطانوی شہر آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والے Geoffrey Esper نامی شخص نے صرف 6منٹ میں آئس کریم کے ساڑھے 15گلاس ختم کرکے یہ مقابلہ جیت لیا۔

اس کے ساتھ ساتھ جیوفرے نہ صرف مقابلے کے فاتح قرار پائے بلکہ انہیں 2ہزار امریکی ڈالر کے انعام سے بھی نوازا گیا۔