راستہ روکنے والے چارڈرائیورگرفتار

August 14, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں گاڑیاں روڈمیں لگاکرراستہ روکنے والے چار ڈرائیوروں کوگرفتارکرلیاگیا۔ محمد سعید پٹرولنگ افسر موٹر وے پولیس نے پولیس کوبتایا کہ چھاچھی محلہ میں دوران ڈیوٹی خضرحیات،عامر جاوید،آصف علی خان،آصف کمال نے روڈمیں اپنی گاڑی لگاکرکے روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیداہواجبکہ گاڑی نمبرایل آرآر-6017کاڈرائیورگاڑی چھوڑ کرفرارہوگیا ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔