ملک بھر میں آج 20 لاکھ پودے لگائے گئے

August 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی دن کے موقع پر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور مہم میں شرکت کرنے کی اپیل کر دی ۔

پاک فوج کی ’سرسبز و شاداب پاکستان‘ قومی شجرکاری مہم ،،آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آج 20لاکھ پودے لگائےگئے ہیں ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اوران کی اہلیہ نے پودا لگا کرشجرکاری مہم کا افتتاح کیا ،ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کاکہنا ہے کہ درخت زندگی ہیں،درخت لگائیں زندگی بچائیں ۔


ریس کورس پارک راولپنڈی میں سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے سلسلے میں شاندار تقریب ہوئی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مون سون سیزن کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے، اس مہم کیلئے قومی اور صوبائی سطح پر شہری محکموں کی معاونت حاصل ہوگی۔


ماحولیاتی ایجنسیوں، محکمہ جنگلات اور زراعت کا تعاون بھی شامل ہوگا، ان کا کہنا تھا جکہ ملک کو زیادہ سے زیادہ درختوں کی اشد ضرورت ہے،ہر ایک کو پودے لگانے کو ترجیح دینی چاہئے ۔

اس موقع پر مسز قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو آگے آکر درختوں کی کٹائی کے چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا، قوم کو ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی صورتحال کا سامنا ہے، اس وقت نیک نیتی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، آج کوشش سے ہم اگلی نسل کو سرسبز و شاداب پاکستان دے سکیں گے۔