عمرکوٹ : کار حادثے میں ریٹائرڈ ایس ایچ او جاں بحق، رشتے دار زخمی

August 15, 2018

عمرکوٹ (نامہ نگار) عمرکوٹ رتنور روڈ پر گوٹھ کیرلو کے قریب ٹائر راڈ ٹوٹنے سے کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ریٹائرڈ پولیس ایس ایچ او شیر محمد نوہڑی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کا قریبی رشتہ دار غلام مصطفی نوہڑی شدید زخمی ہوگیا جسے عمرکوٹ کے سول اسپتال میں لایا گیا ہے ۔