نوازشریف پارک سے جعلی آرمی افسرگرفتار، موٹرسائیکل بھی برآمد

August 15, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سپیشل برانچ راولپنڈی نےنوازشریف پارک سے ایک جعلی آرمی افسرکو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق منگل کی سہ پہرسپیشل برانچ کے اہل کاروں نے نوازشریف پارک میں فوجی یونیفارم میں ملبوس ایک نوسربازکوحراست میں لے لیاجس کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل بھی برآمدہواجس پرآرآئی پی2578کی نمبرپلیٹ لگی ہوئی تھی اوراس کی عقبی لائٹ پرآرمی لکھاتھا ۔ملزم کانام محمدعظمت رشیدولدعبدالرشیدمعلوم ہواجومحلہ اگوال ڈھرنال تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال کارہنے والابتایاجاتاہے۔ بعدازاں اسے تھانہ نیوٹاؤن منتقل کردیاگیاجہاں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔ ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ اس نے آرمی یونیفارم کہاں سے حاصل کی اوراس کے مقاصدکیاتھے۔