کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ؟

August 17, 2018

تفہیم المسائل

سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،(محمد حذیفہ جمشید، کوٹ ادو)

جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ ہے ،خواہ گھر میں پڑھے یا عیدگاہ میں ،حتیٰ کہ عورت بھی گھر میں نفل پڑھنا چاہے تو نمازِ عید کے بعد پڑھے، نماز عید کے بعد صرف عیدگاہ میں نفل پڑھنا منع ہے ،گھر آکر پڑھ سکتے ہیں ،حدیث پاک میں ہے:ترجمہ: ’’نبی ﷺ نے عیدالفطر کی نماز دو رکعت پڑھائی ، نہ اُس سے پہلے نماز پڑھی اور نہ اُس کے بعد (عیدگاہ میں)نماز پڑھی، (صحیح البخاری:964)‘‘۔ البتہ اگر کسی نے بدقسمتی سے عید کے دن فجر کی نماز اپنے وقت پر ادا نہ کی ہو اور سورج نکل آیا ہو ،تو وہ نمازِ عید سے پہلے فجر کی نماز قضا پڑھ سکتا ہے،کیونکہ فرض کی قضا فرض ہے ۔

اپنے مالی وتجارتی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

tafheemjanggroup.com.pk