اڈیالہ میں نواز شریف کا ڈاکٹر کیوں رویا ؟

August 16, 2018

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں نواز شریف نے ملاقات کے دوران پارٹی رہنماؤںکو بتایا کہ بیماری کے دوران مجھے جیل میں چیک کرنے والا ڈاکٹر روپڑا اور اس نے بتایا کہ آج مجھے گردش حالات پر رونا آیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ن لیگی رہنما ؤںنے آج اڈیالہ جیل میںملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں میں سینیٹر مشاہد حسین سید، میر حاصل بزنجو، پرویز ملک ،طلال چوہدری، زبیر محمود اور غلام دستگیر کے علاوہ صاف پانی کمیشن کے سابق سربراہ قمرالاسلام کے بچوںنے ملاقات کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں میاں نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر نے سفید شلوار قمیض پہن رکھی تھی، جبکہ دوران ملاقات مریم نواز مگ میں چائے پیتی رہیں ۔

نواز شریف نے ملاقات کرنے والوں سے مختلف امور پر گفتگو کی اس دوران انہوںنے پارٹی رہنماؤںسے کہا کہ ہم نے ملک کی خدمت کی ہے،تاہم مشکل وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہےجس پر وہ ان کے مشکور ہیں،انہوںنے بتایا کہ جیل میں علاج کے دوران مجھے چیک کرنے والا ڈاکٹر روپڑا تھا۔

ملاقات کے دوران مریم نواز نے قمرالاسلام کی بیٹیوں کو پیار کیا اور کہا کہ بچوں گھبرانا نہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر لیگی رہنما سینیٹرمشاہد حسین سید نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل اسمبلی میں عمران خان کو ٹف ٹائم دیا،وہ کل کافی پریشان تھے۔

اس پر مریم واز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاںمیں نے بھی اخبار میں پڑھا ہے کہ عمران خان اسمبلی میں پریشان دکھائی دئیے۔