وزارت عظمیٰ کیلئے عمران اور شہباز کے کاغذات نامزدگی جمع

August 16, 2018

قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔

قائد ایوان کے عہدے کیلئےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

ذرائع کے مطابق 3 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے گا۔