مرادعلی شاہ کی تقریرمیں کچھ نیانہیں تھا، خواجہ اظہار

August 16, 2018

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ مرادعلی شاہ نےماضی کی طرح تقریرکی،ان کی ترجیحات میں نیاکچھ نہیںہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میںخواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں پی ٹی آئی کواکثریت ملی،پی ٹی آئی کوجلدفیصلےکرنےہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن لیڈر کے لیے تحریک انصاف کی حمایت کریں گےتاہم وجہ کوئی بھی ہو ایم کیوایم کےپاس اسمبلی میں نشستیں کم ہیں۔