پاکستان کی کم عمرترین رکن اسمبلی کون ہے؟

August 16, 2018
 

عام انتخابات میں جہاں بڑے بڑے برج الٹ گئے وہیں انتخابات میں بہت بڑی تعداد میں نئے چہرے بھی ابھر کر سامنے آئےہیں۔ان نئے ناموں میں ایک مسلم لیگ ن کی نو منتخب ایم پی اے ’ثانیہ عاشق‘ بھی شامل ہیں۔

ن لیگ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ’ثانیہ عاشق‘ پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد ملک کی تاریخ کی کم عمرترین ایم پی اے بن گئی ہیں۔


پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد ثانیہ عاشق نےعزم کیا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایوان میں آواز اٹھاتی رہیں گی۔

ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام منصوبوں کو وسیع پیمانے پرعوامی دلچسپی کے لیے بڑھانے اور فروغ دینے کی کوشش کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں میںوہ منصوبےبھی شامل ہوں گے جو خاص طور پر مسلم لیگ ن نے خواتین آبادی کے لیے شروع کیے تھے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں 72 خواتین منتخب ہوکر ایوان میں آئی جن میں 5 جنرل نشستوں پر66 مخصوص نشستوں پرجبکہ ایک کا انتخاب اقلیتی نشست پرکیا گیا ہے۔


مکمل خبر پڑھیں