ضلعی انتظامیہ کا پنشن کنٹری بیوشن معاملے کی انکوائری اورذمہ داروں کے تعین کا عندیہ

August 17, 2018

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ضلعی انتظامیہ نے پنشن کنٹری بیوشن کے حوالے سےمعاملے کی انکوائری کرکےذمہ داروں کے تعین کا عندیہ دیا ہے۔پنشن کنٹری بیوشن متاثرین میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم،ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشن اور پی ایچ اے وغیرہ کے ملازمین بھی آرہے ہیں اور رقم دس کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پنشن کے معاملات چلانے کیلئے سابقہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نےڈیفنس سرٹیفکیٹس لے رکھے تھے، جن کی مالیت تقریبا22کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔اس ر قم میں سے اس وقت کے ڈی او اکائونٹس طارق وحید نے اپنے اور ایک اور میونسپل افسر چوہدری علی عمران کے پنشن کنٹری بیوشن کے فنڈز لاہور بھجوائے تھےجبکہ باقی نہیں بھیجے گئےاور رقم مختلف محکموں کو تقسیم کردی گئی۔ذرائع کے مطابق آئوٹ آف کورٹ معاملات کے حل کی کوشش بھی جاری ہے۔ جمعرات کو موجودہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈاکٹروں میں مذاکرات ہوئے۔