مسجد الحرام میں نابیناؤں کیلئے سفید چھڑی کا انتظام

August 17, 2018

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے نابیناؤں کیلئے سفید چھڑی کا انتظام کر دیا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی نے نابیناؤ کے لئے ’سفید چھڑی‘ تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جبکہ معذوروں کی نگہداشت کیلئے خصوصی یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔

ادارے کے ڈائریکٹر فیصل الجودی نے بتایا کہ گیٹ نمبر 68کے بالمقابل جائے نماز تک نابیناؤں کو سفید چھڑی کے ذریعے پہنچانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

واضحرہے کہ حال ہی میں اس ادارے نے ’بولنے والی گھڑی‘ بھی تقسیم کی ہے جس کی بدولت نابیناؤں کو اوقات نماز شروع ہوجانے کا علم ہوجاتا ہے۔