’ شہباز شریف صاحب آپ کا ٹائم ختم ہو گیا ‘

August 17, 2018

قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر کے دوران اسپیکر نے بلاول بھٹو کو تقریر کی دعوت دے دی جس پربلاول نے شہباز شریف کو مخاطب کیا اور کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ کا ٹائم ختم ہو گیا ہے۔

شہباز شریف کی تقریر کے دوران اسپیکر نے مائیک بلاول کو دے دیاتو بلاول نے بھی شہباز شریف سے کہہ دیا کہ شہباز شریف صاحب آپ کا ٹائم ختم ہو گیا ہے۔

اسمبلی قوائد کے مطابق قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے دوران کسی اور کو تقریر کی اجازت نہیں دی جاتی۔

اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر کو توجہ دلائی گئی تو پھر انہوں نے دوبارہ شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دی لیکن شہباز شریف نے احتجاجا مزید تقریر کرنے سے انکار کردیا۔