عمران خان نے عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار نامزد کردیا

August 17, 2018

تحریک انصاف کے چیئرمین اور نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سردار عثمان بزدار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمران خان نےسردار عثمان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان پنجاب کے ایسے علاقے سےہیں جو سب سے پسماندہ ہے، وہاں نہ لوگوں کے پاس پینے کا صاف پانی ہے، نہ بجلی اور نہ ہی اسپتال ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بارتھی سے تعلق رکھتے ہیں وہ قبائلی سردار فتح محمد خان بزدار کے بڑے صاحبزادے ہیں،انہوں نے 2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا تاہم کامیاب نہیں ہوسکے تھےاور پھر بعد میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے وابستگی کے بعد وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئےتھے۔

واضحرہے کہ سردار عثمان بزدار 25 جولائی کے عام انتخابات میں وہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 286 ڈیرہ غازی خان 2 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 27 ہزار 27 ووٹ لے کر کامیاب ہوئےتاہم وہ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل ٹرائبل ایریا کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔