پریانکا چوپڑا کی منگنی کی تصویر منظر عام پر

August 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ان کے امریکی دوست نک جونس کے ساتھ منگنی کی تقریبات کا اغاز ہو گیا جس کے لئے ان کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی منگنی امریکی گلوکار اور ان کے قریبی دوست نک جونس کے ساتھ ممبئی میں ان کی رہاش گاہ پر بھارت کے روایتی رسم و رواج کے ساتھ ہو رہی ہے۔منگنی کی تقریب میں صرف ان کے رشتہ دار اور قریبی دوست شریک ہیں ۔

اس موقع پر دولہا نک جونس اوردلہن پریانکا چوپڑا نے روایتی لباس پہن رکھا ہے، پریانکا نے پیلے رنگ کا جوڑا ور نک جونس نے کرتا پاجاما پہنا ہے ۔منظر عام پر آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں پوجا کے لئے بیٹھے نظر آرہے ہیں ۔


پوجا کی اس تصویر کی سوشل میڈیا پر جاری ہو نے کے چند منٹوں بعد ہی وائرل ہو گئی۔

ایک اور تصویر میں جو شاید پوجا کے بعد فوٹو سیشن پر لی گئی تھی، دونوں ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھتے نظر آرہے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق 33 سالہ اداکارہ کی منگنی کی باقاعدہ تقریب رات گئے منعقد کی جائے گی۔