’عمران خان تمام وعدے پورے کریں گے‘

August 19, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدر پاکستان عارف علوی کہتے ہیں کہ عمران خان اپنے تمام وعدے پورے کریں گے، انشاء اللہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہےلوگوں کے پاس چھت ہوگی اور نوکریاں ملیں گی۔

عارف علوی نے اسلام آباد سے کراچی پہنچے پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی رنجشیں ختم کی جائیں گی، انہوں نے تمام حلیف سیاسی جماعتوں کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

عارف علوی نے کہا کہ وہ وقت آگیا ہے جس میں کسی صوبے کو نہیں بھلایا جائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور بجلی یہ ساری ہمارے مسائل ہیں جن کا حل نکالنا ہے۔

عارف علوی نے کراچی میںکچرے اور پانی کے مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی۔