لاہورقلندرز پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام راولپنڈی میں ٹرائلز مکمل

August 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں اتوار کوراولپنڈی میں لاہور قلندرز کے دو روزہ ٹرائلز مکمل ہوگئے۔ ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق اور شعیب اختر نے ٹرائلز کی نگرانی کی۔ چھٹی والے دن ہزاروں کھلاڑیوں نے دو روز تک ٹرائلزمیں شرکت کی۔ جس کے بعدراولپنڈی قلندرز کی سولہ رکنی ٹیم منتخب کی گئی۔ ٹرائلز کا اگلے راؤنڈ 24 اور 25 اگست کو فیصل آباد میں ہوگا۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے پاکستان کو جلد ایک اور شعیب اختر ملے گا۔