گوڑانو ڈیم کی حفاظتی دیوار کی عدم موجودگی،گائے گر کر ہلاک

August 20, 2018

اسلام کوٹ(نامہ نگار)گوڑانو ڈیم پر حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث گائے گر کر ہلاک ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق تھر کول سے نکلنے والے پانی کو جمع کرنے کے لئے بنائے گئے گوڑانو ڈیم کو چاروں اطراف سے دیوار نہ ہونے کے باعث جمع پانی خطرہ کی علامت بنا ہوا ہے۔گذشتہ روز گائوں گوڑانو کے ایک مکین کی گائے پھسل کر ڈیم میں گر کر ہلاک ہو گئی۔ڈیم کے ارد گرد موجود آبادی کے پاس بڑی تعداد میں مویشی موجود ہیں جس کی وجہ سے مویشی مالکان نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیم کو محفوظ بنایا جائے تاکہ اس طرح کے نقصانات سے بچا جا سکے۔