تحریک پاکستان میں سندھ کی نامور شخصیات نے بھرپور کردار ادا کیا، مقررین

August 20, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) شاہ لطیف سوشل ویلفیئر سوسائٹی و ڈویژنل ایجوکیشنل ٹیکنالوجی ریسورسز سینٹر لطیف آباد کے تعاون سے ایک سیمینار کا انعقاد ہوا جس کا عنوان ”پاکستان کی تشکیل مین سندھ کا کردار“ تھا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی عبدالوحید قریشی، شاہ لطیف سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حبیب احمد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈسٹرکٹ) شاہنواز سہتو، اسسٹنٹ پروفیسر غلام مرتضیٰ شیخ و دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریکپاکستان کےرہنماؤں کے کردار اور بالخصوص صوبہ سندھ کے عوام نے پاکستان بنانے میں اپنا عملی کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی آزادی میں صوبہ سندھ کی نامور شخصیات نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ، تقریب کے اختتام پر شاہ لطیف سوشل ویلفیئر کے صدر حبیب احمد قریشی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی سا لمیت کے لئے دعا کی۔