لندن: 12موبائل فون برآمد ہونے پر قومی ایئر لائن کا سٹیورڈگرفتار

August 20, 2018

لندن(این این آئی) برطانوی حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے ایک فلائٹ اسٹیورڈ کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق برطانیہ کی بارڈر ایجنسی نے قومی ایئر لائن کے ملازم سے 12 موبائل فونز برآمد کئے اور یہ ملازم عملے میں شامل تھا، ذرائع کے مطابق ملازم سے موبائل فونز معمول کی چیکنگ کے دوران برآمد ہوئے۔ہیتھرو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ملازم کی گرفتاری کے حوالے سے قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار فلائٹ اسٹیورڈ برطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتارملازم کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے فلائٹ روانہ کردی گئی، برطانوی کسٹم حکام کی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف کارروائی ہوگی۔