پل ٹوٹنے کی ذمہ دار یورپی یونین نہیں ہے، یورپی کمیشن

August 20, 2018

برسلز (اے پی پی)یورپی یونین کے ایگزیکٹو ادارے یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ اٹلی کے شہر جینوامیں پل ٹوٹنے کی ذمہ داری یورپی یونین پر عائد نہیں کی جا سکتی کیوں کہ ملکی انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال ہر رکن ملک کی اپنی ذمہ داری ہے۔ کمیشن کے ترجمان کے مطابق 2014 سے2020 تک یورپی یونین کی جانب سے اٹلی کو ڈھائی ارب یورو صرف انفرا اسٹرکچر کی مرمت اور نگرانی کی مد میں مختلف اقساط میں دیے جا رہے ہیں۔ یورپی کمیشن کا بیان اٹلی کے نائب وزیراعظم ماتیو سالوینی کےاس بیان کے جواب میں آیا ہے، جس میں انہوں نے پل ٹوٹنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار یورپی یونین کے ملکی اخراجات پر کنٹرول کو ضابطہ قرار دیا ہے۔