فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 109شکایات کا خاتمہ کردیا،واٹربورڈ

August 20, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) واٹربورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شکایت مرکز پر موصول ہونے والی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 109شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے، ایم اے جناح روڈ پر دھنسنے والی سیوریج لائن کو تبدیل کرنے کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی لائنوں کی تبدیلی لیکیجز کا خاتمے خراب والوز کی مرمت اور تبدیلی سمیت مین ہولز پر کور رکھنے کا کام مکمل کیا گیا واٹر بورڈ اعلامیے کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے ہفتہ وار تعطیلات کے دوران چنیسر گوٹھ میں پانی کی 16 انچ قطر کی پائپ لائن تبدیل کردی ہے جس سے علاقہ میں پینے کے پانی میں سیوریج کے پانی کی آمیزش کی شکایت کا خاتمہ ہوگیا ہے،آصف کالونی میں سیوریج لائن کو تبدیل کردیاگیا ۔