کورنگی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ شخص جاں بحق

August 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ زمان ٹاون تھانے کی حدود کورنگی ساڑھے 5نمبر شاہین اسکول کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 45 سالہ شاہد ولد عبدالرشید جاں بحق ہو گیا، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔