وزیراعظم ہائوس میں بین الاقوامی ریسرچ یونیورسٹی، کوئی گورنر، گورنرہائوس میں نہیں رہے گا

August 20, 2018

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو بین الاقومی ریسرچ یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہاں دنیا بھر سے بہترین محقق بلائیں گے جو اعلیٰ درجے کی تحقیق کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے ٹاسک فورس بنائیں گے، پیسہ بچا کر نچلے اور پیچھے رہ جانے والے طبقے پر اخراجات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام گورنر ہاؤسز اور سی ایم ہاؤسز اپنے اخراجات کم کریں گے، ہمارا کوئی گورنر بھی گورنر ہاؤس میں نہیں رہے گا اور اپنے اخراجات کم کرے گا۔